گوری خان نے انٹیرئیر ڈیزائن اسٹور کھول لیا
بالی وڈ اداکار کنگ خان کی اہلیہ گوری خان حال ہی میں ممبئی شہر میں اپنا انٹیرئیر ڈیزائن اسٹور لانچ کیا ہے۔ گوری خان نے اپنے نئے اسٹور کی لانچنگ کی تقریب سادگی سے منعقد کی جس میں انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا۔گوری کے”جی کے“ نامی برانڈ اسٹور لانچنگ میں سری دیوی، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑہ، منیش ملہوترا اور نندینا مہتانی نے شرکت کی اور گوری کو نئے اسٹور کی مبارکباد دی۔اس سے قبل گوری انٹیرئیر ڈیزائنرکے طور کئی بالی وڈ شخصیات کے گھر ڈیکوریٹ کرچکی ہیں۔ گوری خان شاہ رخ کی کئی مشہور فلمیں بھی پروڈیوس کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔