کیپ ٹاون :جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹاون نائٹ رائیڈرکے درمیان میچ ہو گا ۔روز گلو بل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی کے لوگو کی تقریب رونمائی جوہانسبرگ کے ایک ہائی سکول میں ہوئی ۔اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ بینونی زلمی اور کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز کا میچ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے اشتہاری میچ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے بڑا دن ہے ،جنوبی افریقہ کے لوگوں میں بہت جنون ہے اور بینونی زلمی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی اس کے اصل مالک ہیں ۔کیپ ٹاون نائٹ رائیڈرز بمقابلہ بینونی زلمی کے پوسٹرز بھی سوشل میڈ یا آگئے ہیں۔ بینونی زلمی کی کپتانی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈی کوک کریں گے ۔