Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 8کی مزید تفصیلات لیک ہو گئیں

آئی فون8 کو سامنے آنے میں کئی ہفتے باقی ہیں مگر اس کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔گیلیرمی رامبو نامی ڈویلپر نے اپنی ٹویٹس میں نئے آئی فون سے متعلق چند تفصیلات بتائی ہیں۔ ٹویٹس کے مطابق آئی فون 8 میں لاک اسکرین کو دائیں جانب سے سویپ کرنے پر کنٹرول سینٹر سامنے آجائے گا جبکہ موجودہ آئی فونز میں لاک اسکرین پر رائٹ سویپ کرنے سے کیمرہ ایپ اوپن ہوتی ہے۔اسکے علاوہ آئی فون 8 سے ہوم بٹن ختم کر دیا جائے گا اور اسکرین کو اوپر کی جانب سویپ کرنے سے آئیکونز ظاہر ہوں گے۔آئی فون 8 کی اب تک کی لیکس سے پتہ چلتا ہے کہ فون کی اسکرین 5.8 انچ کی ہوگی اور بیزل لیس اور انفنٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔امکان ہے کہ اس بار بھی آئی فون میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا تاہم اسے پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا جائے گا، خاص طور پر اپرچر پر توجہ دی جائے گی۔اس فون کی ممکنہ قیمت 1100 سے 1200 ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: