کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کی آواز ریکارڈ کررہا ہے!
کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کی اطلاع بغیر آپ کی آواز ریکارڈ کر رہا ہے؟ ٹیکنالوجی کی مہربانی سے کروڑوں صارفین کے اسمارٹ فون ان کی بات چیت ریکارڈ کرنے والے جاسوس میں بدل چکے ہیں۔ بات چیت کو دوران اوکے گوگل کا لفظ استعمال کرتے ہی گوگل کا آڈیو ریکارڈنگ فیچر حرکت میں آ جاتا ہے اور وہ اگلے20 سیکنڈ کی بات ریکارڈ کر لیتا ہے۔گوگل ریکارڈنگ کے بعد اس فائل کو کمپیوٹر سرور میں محفوظ کر دیتا ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ گوگل آپ کے بار میں کیا کچھ جانتا ہے اور آپ کا کتنا ڈیٹا گوگل کے پاس محفوظ ہے تو اپنا گوگل اکاؤنٹ کھولیے اورhistory.google.com/historyٹائپ کیجیے۔ ایکیٹویٹی کنٹرول کا آپشن کھولئےاور اپنی ریکارڈنگز سنئے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل آئندہ آپ کی ریکارڈنگ نہ کرے تو ایکٹیوٹی کنٹرول میں دئے گئے آپشن سے پاز کا بٹن دبا کر اسے روک بھی سکتے ہیں تاہم آئندہ کبھی گوگل کی پالیسی تبدیل ہونے کے بعد یہ ریکارڈنگ پھر شروع ہو سکتی ہیں۔