Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر میں ہیچ ٹیگ کی 10ویں سالگرہ

آج ٹویٹر اپنے سب سے اہم فیچر #ہیچ ٹیگ کی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 10 سال قبل گوگل کے سابق ڈیزائنر کرس میسینا کی جانب سے ایک ٹویٹ میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ کیوں نہ گروپ میں بات کرنے کے لئے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جائے۔شاید اس وقت میسینا کو بھی اندازہ نہ ہو کہ یہ ایک مشورہ آگے چل کر ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹا گرام وغیرہ کا کتنا اہم حصہ بن جائے گا۔اندازے کے مطابق ٹویٹر کے صارفین روزانہ تقریباً 125 ملین ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ہیش ٹیک #NowPlaying اور #FF ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: