Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کی بڑی اسکرین والی ویڈیو چیٹ ڈیوائس

کیلیفورنیا....فیس بک ایک ایسی بڑی اسکرین کی وڈیو چیٹ ڈیوائس اور اسمارٹ اسپیکر متعارف کرانے والا ہے جس سے بات چیت کرنا زیادہ آسان ہوجائیگا اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ جس سے بات کررہے ہونگے اسے اپنے قریب سمجھیں گے۔ یہ ٹچ اسکرین لیپ ٹاپ جتنی بڑی ہوگی اور اس میں اسمارٹ کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی جس کو ”الوہا“ کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک کی ٹیم ایکو کی طرز کا اسمارٹ اسپیکر تیار کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔ یہی ٹیم 360ڈگری کا کیمرہ بھی تیار کرنے والی ہے جبکہ اسی ٹیم کی جانب سے مستقبل کیلئے ایسی ڈیوائس تیار کئے جارہے ہیں جو آپ گلے میں لٹکا سکتے اور پہن بھی سکتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر فیس بک کی عینک او روی آر ہیڈ سیٹ شامل ہیں۔ فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ ہم ورچول ریئلٹی پر طویل المدت سرمایہ کاری کررہے ہیں او رہمیں اس امر پر یقین ہے کہ اسی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا انتہائی قریب آجائیگی۔ ہم نے ہر شعبے کیلئے اپنی بہترین ٹیمیں مقرر کردی ہیں جنکی قیادت انتہائی ماہر انجینیئر کررہے ہیں۔ آئندہ 10سال کیلئے سرمایہ کاری کے مقصد سے ان ٹیموں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

شیئر: