فلپائن میں زلزلہ ،2 خواتین ہلاک متعدد زخمی
منیلا ۔ ۔۔۔فلپائن کے جزیرے لیئتا میں 5.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 عمر رسیدہ خواتین ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔فلپائن کے جزیرے لیئتا میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے بعث کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ زلزلے کے نتیجہ میں 2 عمر رسیدہ خواتین ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز لیئتا جزیرے کے شمال مشرق میں 10 کلو میٹر گہرائی میںتھا۔