Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹیکل62،63 میں ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی کی شرط

اسلام آباد..پیپلزپارٹی نے آرٹیکل62،63 میں ترامیم پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ آرٹیکل میں ترامیم آئندہ منتخب پارلیمنٹ کرےگی۔موجودہ اسمبلی اپنامینڈنٹ پورا کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62 ،63سمیت آمروں کی ترامیم کےخلاف ہیں۔ زرداری نے مزیدکہاکہ ن لیگ آئینی ترمیم نوازشریف کو بچانے کے لئے لانا چاہتی ہے ۔ یہ وقت62،63میں ترمیم کانہیں ۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں نئی امریکی پالیسی کی بھرپور مذمت کی گئی ۔حکومت کی طرف سے بروقت اور واضح رد عمل نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 

شیئر: