Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر ا یوارڈ جیت لیا

موناکو: عالمی شہرت یافتہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر یونین آف یورپ فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔رئیل میڈرڈ کو لا لیگا اور چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے رونالڈو نے کیریئر میں تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا جو انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز کی سائیڈ لائنز پر دیا گیا۔ رونالڈو کے حریف لائنل میسی اب تک دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیت سکے ہیں لیکن ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ہی رئیل میڈرڈ کے اسٹار نے رواں سال بیلن ڈی اور جیتنے کے امکانات بھی روشن کر لئے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ ہر سال وہی گولز اسکور کرتا ہوں تاکہ چیلنجز پر پورا اتر سکوں جو کچھ ممکن ہو وہ کر سکوں اور میری کوشش ہے کہ اپنی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2018 ءکیلئے کوالیفائی کرا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ مجھے مزید محنت کرنے اور کبھی ہمت نہ ہارنے کی تحریک دے گا۔ میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ مجھے رئیل میڈرڈ کا ساتھ میسر آیا۔رونالڈو نے اس سے قبل 2013-2014 ءاور اس کے بعد 2015-2016 ءمیں یوئیفا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتا تھا اور گزشتہ سیزن چیمپیئنز ٹرافی میں وہ 12 گول کے ساتھ سے کامیاب فٹبالر رہے تھے۔اس فہرست میں ان کا مقابلہ لیونل میسی اور گیان لوگی بفون سے تھا۔

شیئر: