میڈرڈ: رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈونے 5 میچز کی پابندی کیخلاف آخری اپیل مسترد کئے جانے پرنے شدید برہمی کااظہار کیا۔ ان پر یہ پابندی میچ کے دوران ریفری کو دھکا دینے کی پاداش میںلگائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ فیصلہ ناقابل فہم ہے۔ واضح رہے کہ اسپین کے ایڈمنسٹریٹو اسپورٹس کورٹ ( ٹی اے ڈی ) نے اس حوالے سے اسٹار پلیئر کی حالیہ اپیل مسترد کردی تھی۔ گزشتہ دنوں اسپینش سپر کپ میں بارسلونا کیخلاف میچ میں گول کرنے کے بعد قمیص اتار دینے پر یلو کارڈ ملنے اور پھر دوسرا یلوکارڈ ملنے پر آٹومیٹک ریڈ کارڈ میں تبدیل ہونے پر میدان سے باہر جاتے ہوئے ریفری کو دھکا دینے پر انھیں 5میچوں کی پابندی کی سزا ملی تھی۔سزا میں کمی کی اپیل مسترد ہونے پر رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ” یہ ایک اور ناقابل فہم فیصلہ ہے “۔ واضح رہے کہ ان کے پرستاروں کی تعداد 57 ملین ہے۔رونالڈو نے لکھا کہ ناانصافی مجھے گرانہیں سکتی بلکہ میں بھرپورانداز میں واپس آوں گا، میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنھوں نے اس پر میری تائید کی۔