میڈرڈ : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے ا سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کو چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ انہیں ر ئیل میڈرڈ میں بہت زیادہ عزت، شہرت اور کامیابیاں ملیں، وہ رئیل میڈرڈ کے ساتھ رہتے ہوئے ہی ایسی مزید کامیابیوں کے حصول کےلئے کوشاں رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے خبریں میڈیا میں افواہیں تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ سیزن میں اس کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ یہ افواہیں رونالڈو پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔ ہسپانوی ٹیکس حکام نے رونالڈو پر 14.7 ملین یورو کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال رونالڈو نے تقریباً 83 ملین یورو کمائے تھے تاہم فٹبالر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات جاری رہیں تو وہ رئیل میڈرڈ چھوڑ دیں گے۔