Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داروغہ بھرتی کے امتحان کا پرچہ آؤٹ کرانے والےگرفتار

    لکھنؤ----اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے داروغہ بھرتی 2017 کے امتحان میں پرچہ لیک کرانے والے گینگ کے 7 افراد کو گرفتار کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ گزشتہ3 برسوں میں ہونے والے کئی امتحانات کے پرچے یہ گروہ آؤٹ کرا چکا ہے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق گروہ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہو گئی ہے، اس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ یہ گینگ سرکاری ملازمتوں کے ہر آن لائن امتحان میں نقب لگانے کا کام کرتا تھا۔ اسکے پاس ایسے ایکسپرٹ ہیں جو امتحان کے سرور ہیک کرکے پیپر آؤٹ کرا لیتے تھے۔ پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے ریاست کے تمام امتحانات میں انہوں نے پرچے لیک کئے ہیں۔ واضح ہو کہ اترپردیش میں داروغہ بھرتی 2016 کی آن لائن امتحان میں  نقب لگ گئی تھی۔ امتحان کے پیپر لیک ہونے کے بعد 3307  عہدوں کیلئے ہو رہے داروغہ بھرتی امتحان مکمل طور پر منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ اترپردیش کے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے امتحان منسوخی کے ساتھ ہی معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا اور معاملے کی جانچ ایس ٹی ایف کو سونپ دی ہے۔

شیئر: