Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی امداد کا باب بند کرنے کا وقت آگیا،شہباز شریف

لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا کہ امریکی امداد کا باب بند کیا جائے۔ زندہ اور باوقار قومیں اغیار کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے مسائل خودحل کرتی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی ملک کو حق نہیں کہ وہ تعاون کو جواز بنا کر پاکستانی عوام پر ناروا الزامات لگائے۔ کسی ملک کو فراخدلانہ تعاون کو جواز بنا کر بے جا مطالبات کا بھی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت اور بے توقیری کی حالت سے نکلنے کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے ہی اپنی عزت نفس محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام اپنی قسمت خود بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

 

شیئر: