ریاض میں پانچویں گلوبل سائبر سکیورٹی فورم کا انعقاد
ریاض میں پانچویں گلوبل سائبر سکیورٹی فورم کا انعقاد
منگل 15 اپریل 2025 18:15
فورم میں سائبر دنیا کو درپیش چیلنجز کا سامنا اور مشترکہ عملی اقدامات ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز
پانچواں گلوبل سائبر سکیورٹی فورم ’سائبر سپیس میں مربوط ترقی میں وسعت‘ کے عنوان سے یکم تا دو اکتوبر ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والے فورم میں دنیا بھر سے عالمی قائدین، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، پالیسی ساز، بین الاقوامی شراکت دار اور صنعت کے ماہرین شرکت کریں گے۔
گلوبل سائبر سکیورٹی فورم 2025 میں سائبر دنیا میں درپیش چیلنجز اور مواقع پر مشترکہ، عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سال کا فورم GCF کمیونٹی کی جانب سے حاصل شدہ مربوط ترقیات کو مزید وسعت دینے پر مرکوز ہوگا تاکہ ان کی پہنچ صلاحیت اور اثرات کو بڑھا کر زیادہ محفوظ اور مستحکم سائبر سپیس کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
فورم میں رکھے جانے والے موضوعات کا مقصد ایسا محفوظ اور قابل اعتماد سائبر سپیس تشکیل دینا ہے جو معاشی ترقی، سماجی خوشحالی، انفرادی تحفظ، اور قومی استحکام کو فروغ دے سکے۔
فورم کے فریم ورک کے تحت کچھ اہم ترجیحات کے موضعات پر روشنی ڈالی جائے گی جن میں تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں ہم آہنگی پیدا کرنا، مشترکہ خوشحالی کے لیے سائبر معیشت میں ترقی، غلط معلومات کے خلاف مزاحمت اور محفوظ سائبر ماحول کی تشکیل کے علاوہ تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ سائبر سپیس میں نئے چیلنجز کا حل تلاش کرنا شامل ہے۔
فورم کے فریم ورک کے تحت اہم ترجیحات کے موضع پر روشنی ڈالی جائے گی۔ فوٹو: ایکس
گلوبل سائبر سکیورٹی فورم کا آغاز 2020 سالانہ ایونٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ایک مکمل پلیٹ فارم میں بدل چکا ہے جو سائبر سپیس کی حفاظت اور لچک کو مضبوط بنانے پر سال بھر کام کرتا ہے۔