سیٹ نہیں تو اسٹیج نہیں، مایاوتی
لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سپریموں مایاوتی نے لالو پرساد یادو کوزبردست جھٹکا دیا ہے ۔ گزشتہ روز مایاوتی نے کہا کہ پٹنہ ریلی میں بی ایس پی نہیں جائیگی ۔ ایسا کچھ بھی نہیں یہ محض وہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے سلسلے میں ان کا پرانا تجربہ ٹھیک نہیں رہا ۔ اتحاد کے بعد مخالف جماعتوں نے پیٹھ میں چھرا گھونپا لہذا اب سیٹ طے ہونے پر ہی وہ اسٹیج پر ساتھ بیٹھیں گی کیونکہ اتحاد کا بننا اور ٹوٹنا دونوں ہی سیٹوں کی تقسیم پر طے ہوتا ہے ۔اگر سیٹوں کا معاملہ طے ہوگیا تو بعد میں پیدا شدہ تنازع سے بچا جاسکتا ہے۔ نتائج آنے کے بعد مخالف جماعتیں مارپیٹ پر اتر آتی ہیں لہذا سیٹ طے ہونے پر ہی اسٹیج پر آؤنگی۔