Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طور پر کار کھڑی کرنیوالی کوانوکھی سزا

    بیجنگ۔۔۔۔چین میں ایک خاتون نے اپنی کار غیر قانونی طور پر رہائشی عمارت کے سامنے کھڑی کردی اور یوں اس میں آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا۔ عمارت کے پراپرٹی منیجرکا پارہ چڑھ گیا اور اس نے کرین منگواکر اس کی کار عمارت کی چھت پر رکھوا دی۔ یہ کار 38گھنٹے تک عمارت کے باہر کھڑی رکھی گئی تھی اور اس نے جرمانہ بھی ادا کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر منیجر نے اسے سزا دینے کی سوچی۔کرین منگوائی اور کار کو عمارت کی چھت پر رکھوا دیا۔ آس پاس کے لوگ فوری طور پر گاڑی کی تصویریں لینے پہنچ گئے۔ بعد میں یہ خاتون جرمانہ دینے پر راضی ہوگئی توایک بار پھر کرین منگوائی گئی اور کار چھت سے نیچے اتاری گئی۔وڈیوبناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ۔ لوگوں نے منیجر کے اس اقدام کو انتہائی سراہا۔

شیئر: