Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ باکس آفس:نئی فلمیں ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام

شائستہ جلیل۔ کراچی
 
بالی وڈ انڈسٹری میں ہر ہفتے کئی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنتی ہیں۔ اگست کے آخری ہفتے میں اس مرتبہ بالی وڈ باکس آفس پر 5 نئی فلمیں ریلیز ہوئیں تھی۔ اے جنٹلمین، بابوموشی بندوق باز اور قیدی بند ہفتے کی3 بڑی فلمیں تھیں۔ بالی وڈ انڈسٹری کے لئے یہ ہفتہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہورہا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنانڈس اورسنیل شیٹھی کی” اے جنٹلمین“ فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔
” اے جنٹلمین“ ایک مہنگے بجٹ کی فلم ہے۔ پہلے دن فلم کو اچھا رسپانس اور بزنس نہ ملنا فلم کے مستقبل اور فلمسازوں کے پیسے ڈوبنے کی علامت ہے۔ اے جنٹلمین کا پہلا دن کا رسپانس صرف 10 سے 15 فیصد رہا۔یہ ہفتے کی سب سے بڑی ریلیز فلم تھی مگراپنی دھاک نہ بٹھاسکی۔
دوسری فلم اداکار نوازالدین صدیقی کی ” بابوموشی بندوق باز“تھی جس کا جادو بھی سر چڑھ کر نہ بول سکا۔ نوازالدین کی گولیوں کی بوچھاڑ فلم بینوں کو اپنی جانب نہ کھینچ سکی۔ فلم کو صرف8 سے 10 فیصد رسپانس حاصل رہا۔ کہاجارہاہے ہے کہ یہ فلم ایک روز قبل ہی آن لائن لیک ہوگئی تھی تاہم اس فلم کا بزنس آنےوالے دنوں میں طے ہوگا۔
 
یش راج فلم کے بینر تلے ریلیز ہونےوالی نئے اداکار آدارجائین اور انایا سنگھ کی فلم ”قیدی بند“ تیسری فلم ہے جو موسیقی بینڈ بنانےوالے نوجوانوں کی کہانی ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز کیلئے یہ فلم کافی اہمیت کی حامل ہے تاہم اس نے بھی باکس آفس کے پہلے دن اچھا بزنس نہیں کیا۔ جہاں اس فلم کو مذکورہ دونوں فلموں سے مقابلہ ہے وہیں پچھلے ہفتے کی فلمیں بھی کہیں اسے پیچھے نہ دھکیل دیں جن میں ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا اور بریلی کی برفی شامل ہیں۔
 

شیئر: