Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈکوارٹر میں داخل،15گرفتار

سرسا،ہریانہ ..... ہریانہ کے علاقے سرسا میں ہفتے کی صبح فوج ڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشوا گرمیت سنگھ کے ہیڈکوارٹرمیں داخل ہوگئی۔ فوج نے ان کے پیرو کاروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری پُرامن طور پر وہاں سے چلے جائیں او رہیڈکوارٹر خالی کردیں جس کے بعد ہیڈ کوارٹر میں 9مقامات کو سربمہر کردیا گیا۔ تلاشی کے دوران2500لاٹھیاںاور تیز دھار ہتھیار برآمد کئے گئے۔ فوج نے ڈیرے سے 15افراد کو گرفتار کرلیا۔ ہیڈکوارٹر میں رہنے والے ہزاروں پیروں کاروں کو نکالنے کیلئے متعدد بسیں بھی باہر کھڑی کی گئی تھیں۔ فوج ، ریپڈ ایکشن فورس اور پولیس کے دستے وہاں تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گرمیت کو زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دینے کے بعد پنجاب، ہریانہ اور دیگر کئی ریاستوں میں ہنگامے شروع ہوگئے تھے جس میں 32افراد ہلاک اور250زخمی ہوئے تھے۔سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا تھا اور پبلک پراپرٹی تباہ کردی گئی۔ پنجاب، دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد سمیت کئی اضلاع میں کرفیو نافذ ہے۔ وزیراعظم مودی نے فسادات کی مذمت کی او رامن کے قیام کی اپیل کی۔
 

شیئر: