Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوتی کپڑے سے موبائل فون چارج

ٹیکساس .... ٹیکساس یونیورسٹی کے محققین نے ایسا سوتی کپڑا تیار کیا ہے جو بجلی پیدا کرسکتا ہے اور اسکی مدد سے آپ اپنا موبائل فون چارج کرسکتے ہیں۔ اس کپڑے میں کاربن کے ذرات شامل کئے گئے ہیں جو انسانی بال سے بھی 10ہزار گنا باریک ہیں۔ اسکی مدد سے کاربن نینو ٹیوبز کپڑے کی حرکت کو توانائی میں تبدیل کردیا کریگی۔ اس کپڑے کی مدد سے آپ انٹرنیٹ سے متعلق ڈیوائسز کو بھی توانائی فراہم کرسکیں گے۔ یہ کپڑا آسانی سے کھنچنے والا ہوگا۔سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ یہی ٹیکنالوجی سمندری پانی کی مدد سے چلنے والے بجلی گھروں میں استعمال ہوسکے گی جس سے پورے شہر کو جگمگایا جاسکتا ہے۔لیباریٹری میں اس کا تجربہ کیاگیا او ربتایا گیا کہ اس سوتی کپڑے کا وزن ایک مکھی سے بھی کم ہوگا او راسکی مدد سے آپ ایک چھوٹا سا ایل ای ڈی بلب بھی روشن کرسکتے ہیں۔ 
 

شیئر: