Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسلز: فورسز پر حملہ، ملزم جوابی فائرنگ میں ہلاک

برسلز....برسلز میں ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جبکہ حکام نےاسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔ حملے سے ایک فوجی کے منہ اور دوسرے کے ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔بیلجیئم پولیس کا کہنا ہے کہ برسلز حملہ آور کا تعلق صومالیہ سے تھا جبکہ بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نےفوج اور سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کاحکم دے دیابرسلز حملے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم چارلس مائیکل کا کہنا ہے کہ میری تمام ہمدردی حملے کے متاثرین سے ہے۔

شیئر: