Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹیم سے ڈراپ ہونا مایوس کن ہے ، کامران اکمل

 
لاہور:پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے کے باوجود قومی ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی سے کہا کہ انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کے3 ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ سے کامران اکمل کو ڈراپ کردیا ہے۔وکٹ کیپر نے کہا کہ 3 سال ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپس آیا جبکہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اس کے باوجود ڈراپ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے فٹنس اور فارم سب سے اہم ہوتی ہے اور میں نے یہ دونوں ثابت کیں، اب یہ سلیکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس بنیاد پر ٹیم سے باہر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی میری گزشتہ دو سے تین سال کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں کیونکہ میں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھائی۔کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن وسیم حیدر نے ٹیم سے اخراج کی وجہ میری خراب فیلڈنگ کو قرار دیا۔بلے باز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا تمام تر کریڈٹ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جاتا ہے جو کئی سال سے اس سلسلے میں محنت کر رہے تھے۔

شیئر: