Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ٹیم کا دورہ عمان، 18رکنی اسکواڈ کا اعلان

 
لاہور(ایجنسیاں) دورہ عمان کےلئے پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ جہاں قومی ٹیم 5میچوں کی ہاکی سیریز عمان کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔عمان کی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں بھی شامل ہے۔ شاہ جی احمد کپتان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عتیق کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیریز 9 تا 15 ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی۔پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ کو آئندہ ماہ عمان کے خلاف سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لئے جوہر ٹاون ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز ہوئے جس کے بعد حسن سردار پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں شاہ جی احمد(کپتان)، محمد عتیق (نائب کپتان)، حافظ علی عمیر، اسد عزیز، محمد سہیل منظور، فیضان، رانا سہیل ریاض، شان ارشاد، محمد نوید، اویس الرحمن، علی رضا، مبشر علی، تعظیم الحسن، تیمور ملک، سمیع اللہ، عبدالجبار، نوہیز زاہد ملک اور عامر علی شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں منصور احمد منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عثمان، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچز اور وقاص محمود کو فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ 

شیئر: