Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی: 10ویں ایشین کپ کیلئے پاکستانی تربیتی کیمپ

 
اسلام آباد : دسویں ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کا آغاز 25جولائی سے نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔ کیمپ میں شمولیت کےلئے60 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر حسن سردار کی سربراہی میں قائم 3رکنی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد ایشیا کپ کے کیمپ کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف نے کیمپ میں طلب کرلیا ہے جو 24 جولائی کو منیجر کم ہیڈ کوچ فرحت خان کو رپورٹ کریں گے اور 25جولائی سے باقاعدہ کیمپ کا آغاز ہوگا۔کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں میں 28ڈیفنڈرز اور 32فارورڈز شامل ہیں ان میں ورلڈ ہاکی لیگ میں نظر انداز کئے جانیوالے سینیئرز کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ایشیا کپ 12سے 22اکتوبر 2017ءتک بنگلہ دیش میں کھیلاجائےگا۔

شیئر: