اسلام آباد... اقوام متحدہ اور پاکستان نے مشترکہ طورپر افغان پناہ گزینوں کے اندراج کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں کے چیف کمشنر ڈاکٹر عمران زیب خان نے بتایا کہ ملک بھر میں21 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اب تک 20 ہزار افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیا جا چکا۔ انہوں نے کہا کہ اندراج مہم کا بنیادی مقصد زیادہ سے ز یادہ افغان پناہ گزینوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ عیدالاضحی کے بعد رجسٹریشن کارڈ بھی فراہم کئے جائیں گے۔