Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو پاکستان سے نہیں چین سے زیادہ خطرہ ہے،ملائم

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے گزشتہ روز لکھنؤ میں ایک تقریب میں کہا کہ حکومت ہند کو چین سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے زیادہ خطرہ ہے۔ بخشی تالاب میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ چین کے ساتھ کسی بھی معاملے پر ہم مرکزی حکومت کے ساتھ ہیں۔ واضح ہوکہ گزشتہ ماہ لوک سبھا میں ملائم سنگھ نے چین کا مسئلہ اٹھایا تھا وہیں اس سے پہلے چین پر خطرے کے بات ایٹاوا ریلی میں بھی کرچکے ہیں۔سکم اور بھوٹان پر قبضہ کرنے کی سازش میں چین ملوث ہے۔ وہ ہند پر حملے کیلئے تمام تر تیاریاں کرچکا ہے۔ ملائم سنگھ نے حکومت سے چین کے معاملے میں خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنا ناراضی بھی جتاتے ہوئے کہا کہ بار بار اس مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے باوجود مرکزی حکومت چین کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی بابت کو ئی صراحت نہیں کررہی۔

شیئر: