اسلام آباد...امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ دورہ پاکستانی حکام کی درخو است پر ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے پالیسی بیان کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ایلس ویلز نے پیر کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے حکام کے مصروف ہونے کا پیغام دیا گیا جس پر دورہ ملتوی کردیا گیا۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ ایلس ویلز پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گی۔ سول وفوجی قیادت سے ملاقات میں ٹرمپ کی پالیسی پر اعتماد میں لیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا تھا ۔