Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات ۔۔۔سڑک حادثہ میں6خواتین سمیت 11ہلاک

احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں ضلع احمد آباد کے دھندوکا علاقہ میں ٹر ک اور جیپ میں تصادم کے باعث جیپ میں سوار 6خواتین اور ڈرائیور سمیت 11افراد ہلاک اورایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس انسپکٹر این پٹیلیا نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ صبح دھندوکا برواڈا شاہراہ پر پالی تا ناکی جانب جارہی جیپ اور ٹر ک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں11افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں ایک لڑکا زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر: