Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی سرکار میں ایک اور شرمناک واقعہ

لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤ کے فرسٹ گریڈ اسپتال سمجھے جانے والے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے مردہ خانے میں رکھی گئی ایک عورت کی لاش کے اعضا کو کتوں نے نوچ کر کھالیا۔محکمہ صحت کے چیف سیکریٹری پرشان ترویدی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ وارڈ بوائے ، گارڈ اور سپروائزرکو برخاست کردیا گیا ہے ۔ اسکے ساتھ ہی معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر دیویندر نیگی نے کہاکہ یہ بہت بڑی لاپروائی ہے، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ مردہ خانے میں معلوم نہیں کس طرح کتے گھس گئے ۔ مرنیوالی خاتون کے رشتے داروں کی موجودگی میں کل شام 6بجے لاش سرد خانے میں رکھوائی گئی تھی۔

 

شیئر: