Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 236 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو نے 77، جاکر علی نے 45 اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل  نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وِل او رُورک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی میں کھیلا جا رہا یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے نہایت اہم ہے۔
اگر اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو شکست ہو جاتی ہے تو اس صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے ہرا دیا تھا۔
بنگلہ دیش کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اس میچ میں بنگلہ دیش کی کپتانی نجم الحسین شانتو کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کے پاس ہے۔
بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (کپتان)، مہدی حسن میراز، توحید ہری دوئے، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، جاکر علی، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور ناہید رانا شامل ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں وِل ینگ، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، رچن رویندرا، گلین فلپس، مائیکل بریسول، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہینری، وِل او رُورک اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔

 

شیئر: