Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان نے جنگ بندی کردی

بیروت...لبنان کی فوج نے داعش کیخلاف شامی سرحد کے قریب جاری لڑائی کے ایک ہفتے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ لبنانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی  ے3برس قبل اغواء کئے جانیوالے لبنانی فوجیوں کے حوالے سے فیصلے میں مدد ملے گی۔ دہشتگردوں نے 2014 میں لبنان کی سرحد کے قریبی علاقے ارصل سے 30 فوجیوں کو اغوا کیا تھا ۔سرحد کی دوسری جانب شامی فوج اور لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔ جنگ بندی سے علاقے میں داعش کے خلاف جاری لڑائی کو ختم کرنے کیلئے موثر معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔ لبنانی فوج کی جانب سے شامی فوج سے رابطے کی تردید کی گئی۔

شیئر: