Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹ کپتان ثناء میر " ایشیا 21 ینگ لیڈرز"میں شامل

لاہور:پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کو ایشیا سوسائٹی کی جانب سے منفرد اعزاز کیلئے چن لیاگیا ہے۔ انہیں "ایشیا 21 ینگ لیڈرز"کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ثناء میر کا انتخاب ایشیا 21 کی 2017 کلاس کے لئے کیا گیا، جس میں ایشیا پیسیفک کے نوجوان لیڈروں کا نیٹ ورک شامل ہے۔سوسائٹی نے مرد اکثریت والے کھیل کرکٹ میں شرکت اور مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے پر کرکٹ اسٹار ثنا ءمیر کو اس فہرست کا حصہ بنایاگیا۔ایشیا 21 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ثناءمیر دسمبر میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن جائیں گی جہاں وہ 20 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کلاس 2017 کے ممبران سے ملاقات کریں گے۔اس سال کے دیگر ممبران میں سابق آسٹریلین پولیس آفیسر ملیسا جارڈین، چینی موبائل ہیلتھ سیٹ اَپ کی شریک بانی چین ہوئی لوئی، سری لنکا کی نیوز میزبان شمر رسول دین اور سنگاپور کی فلمساز اور فوٹوگرافر سم چی ین شامل ہیں۔

شیئر: