Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل، لبنان اور شام کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل کی حزب اللہ کے ساتھ حالیہ لڑائی میں 3 لاکھ سے زائد لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل ’بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی‘ کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ عسکری اشتعال انگیزی سے شام اور لبنان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاری بیان میں سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی بے عملی سے صیہونی ریاست کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی میں شائع بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین، لبنان اور شام کے خلاف شروع کی گئی جنگ لاپرواہی کے نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، دستخط شدہ معاہدوں کی جان بوجھ کے خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ملکوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور مزید شہریوں کو مارا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز ناقابل قبول ہے اور یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو لبنان کے ساتھ گزشتہ سال طے پایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں ملک کے اندرونی ایجنڈا پر مبنی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں اور علاقائی امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 200 زخمی ہو چکے ہیں۔
جبکہ اسرائیل کی حزب اللہ سے جاری جنگ کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے نومبر 2024 کے درمیان لبنان میں کم از کم 3 لاکھ 961 افراد ہلاک اور کم از کم 16 ہزار 520 زخمی ہو چکے ہیں۔
شام کی نئی حکومت نے 3 اپریل کو جنوبی صوبے درعا میں ایک ہوائی اڈے سمیت فوجی اہداف پر حملوں کی لہر اور زمینی مداخلت کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پر عدم استحکام کی مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔

 

شیئر: