Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل پیداوار میں کمی پر مملکت اور روس متفق

ریاض .... سعودی عرب اور روس نے مارچ 2018ءتک تیل پیداوار میں کمی جاری رکھنے کا معاہدہ کرلیا۔عین الیوم صحیفہ کے مطابق سعودی وزیر پیٹرولیم خالد الفالح اورانکے روسی ہم منصب نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ عالمی تیل ذخائر محدود کرنے کیلئے جو اقدام ضروری ہوگا کیا جائیگا۔ دونوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک بھی انکا ساتھ دینگے۔ یہ معاہدہ اوپیک کے نئے اجلاس سے قبل عمل میںآیا ہے۔ اوپیک اجلاس پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے۔
 

شیئر: