بکرا فروخت کرنیوالوں کے دھوکے!
ریاض ...ریاض ایوان صنعت و تجارت نے قربانی کے خواہش مند سعودیوں اور غیر ملکیوں کو خبردار کیاہے کہ بکروں اور مختلف جانوروں کے تاجر دھوکہ دینے کیلئے 12حربے استعمال کررہے ہیں۔ان دنوں لاکھوں افراد قربانی کے جانور خریدنے کیلئے بکرا منڈی کا رخ کررہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی طلب سے ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔بکرے فروخت کرنے والا تاجر جانور کا اگلا حصہ اٹھا کر دکھاتا ہے جس کی وجہ سے چربی جانور کے پچھلے حصے میں جمع ہوجاتی ہے۔ خریدار کو ایسا لگتا ہے کہ بکرا فربہ ہے۔ مسلخ میں جانور ذبح کرنے کے بعد تبدیل کردیا جاتا ہے۔ دکھاتے وقت بکرا سامنے لایا جاتا ہے اور ذبح کرنے کے بعد بکری تھما دی جاتی ہے۔ نمک کا پانی پلاکر بھی بکروں کو موٹا کیا جارہا ہے۔ بیمار جانور کو دوائیں دیکر صحتمند کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ذبح کئے جانے کے بعد دوا کے اثرات سامنے آتے ہیں۔