مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر عایض البقمی نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ کے باہر 7چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں جہاں سے بغیر اجازت نامے والے عازمین حج کو مقدس شہر میں داخل ہونے سے روکا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سادہ لباس والے سعودی اور خلیجی شہریوں کو مکہ مکرمہ جانے سے نہیں روکا گیا۔ ایسے احرام پوشوں کو روکا جارہا ہے اور روکا جائے گا جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں ۔ ایسے غیر ملکیوں کو بھی روکا جا رہا ہے جن کے پاس مکہ مکرمہ کے اقامے نہیں ۔