Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی زیادتی پر آئی جی اور ڈی ایس پی سمیت 8گرفتار

شملہ۔۔۔۔۔شملہ کے مشہورکوٹ کھائی زیادتی اور قتل معاملے میں سی بی آئی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی) اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) سمیت 8افراد کوگرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کا تعلق ایک ملزم کی پولیس حراست میں ہوئی موت سے ہے۔ یاد رہے کہ ہماچل پردیش ہائیکورٹ نے کوٹ کھائی اجتماعی زیادتی اور قتل معاملے کی رپورٹ سی بی آئی کے حوالے کی تھی ۔ سی بی آئی کی جانب سے گرفتار افراد میں آئی جی ظہور حیدر زیدی ، ڈی ایس پی منوج کمار جوشی اور 6دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔واضح ہوکہ شملہ کے کو کھائی میں ملزمین نے 16سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

شیئر: