دریائے گھوڑوں نے بھینسے کو مگرمچھ سے بچالیا
جوہانسبرگ۔۔۔۔جنوبی افریقہ کے کروگر پارک میں ایک مگرمچھ نے جنگلی بھینسے کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران بھوکے دریائے گھوڑوں کا ایک جوڑا وہاں پہنچ گیا اور اس نے اسے بچالیا۔ اس واقعہ کی وڈیو ایک 72سالہ شخص نے جو پارک کی سیاحت کیلئے اپنی اہلیہ کے ساتھ آیا تھا تیار کرلی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔جوڑے نے دیکھا کہ جنگلی بھینسا دریا کے کنارے گھاس چر رہا تھا وہاں زیبرا اور ہر ن بھی موجود تھے۔ اہلیہ ان سب کی تصاویر اتار رہی تھی۔ جب اچانک اس کی نظر ایک ایسے بدقسمت جانور پر پڑی جسے مگر مچھ نے دم سے پکڑا ہوا تھا اور پانی میں گھسیٹ رہا تھا۔ دونوں میں یہ تگ و دو 8منٹ تک جاری رہی۔جانور بھی تھک گیا اور قریب تھا کہ اسے مگرمچھ پانی میں گھسیٹ لے کہ اچانک 2دریائے گھوڑے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مگرمچھ پر وار شروع کردیا اور اس طرح جنگلی بھینسا دم چھڑا کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا۔