Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی ، کیشو اور دنیش بنے ایم ایل سی ، الیکشن سے محفوظ

    لکھنؤ----اترپردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی ، ڈپٹی وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما کو اب اپنے عہدے پر برقراررہنے کیلئے الیکشن نہیں لڑنا پڑے گا تینوں اعلیٰ عہدیدارو ں کو ایم ایل سی بنا کر الیکشن لڑنے سے بچا لیا گیا ہے ۔ ریاستی بی جے پی کے دفتر سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق جن لوگوں کو کونسل کا ممبر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ان میں مذکورہ تینوں افراد شامل ہیں ۔تینوں کو ایم ایل سی کوٹے سے ہاؤس میں پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بی جے پی نے سماج وادی سے 2اوربی ایس پی سے ایک ممبر اسمبلی کو توڑ کرستعفیٰ دلایا تھااب ان کی سیٹوں پر مذکورہ تینوںاعلیٰ عہدیداروںکو بغیر الیکشن لڑے ایوان میں جانا یقینی بنا دیا گیاہے۔ واضح ہو کہ تینوں افراد الیکشن سے گھبرا رہے تھے ۔ خود وزیر اعلیٰ یوگی گورکھپور سے الیکشن لڑنے سے گھبرا رہے تھے اس لئے بی جے پی نے بیچ کا راستہ نکال لیا ۔

شیئر: