ماں کو قتل کرکے کلیجہ چٹنی اور مرچ لگاکر کھاگیا
کولہاپور۔۔۔۔۔شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے چاقوسے وار کرکے اپنی ماں کوقتل کردیا اور اس کا کلیجہ نکال کر اسے چٹنی اور مرچ کے ساتھ کھاگیا۔ بیٹے کی درندگی کی یہ واردات کولہا پور کے تارارانی چوراہے پر واقع ماکڑ والا بستی میں پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سنیل کوچکوروی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایک عادی شرابی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز شراب پی کر گھر آیا اور ماں پیسے نہ دینے پر یلواراما کماری کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا ، معاملہ اس قدر بڑھا کہ اس نے دھار دار ہتھیارسے ماں کو قتل کردیا اور اس کا کلیجہ نکال کر چٹنی اور مرچ کے ساتھ کھا گیا۔اس درندگی کے بعدوہ گھر بند کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن پڑوسیوں نے اسکے ہاتھ میں لگا خون دیکھ کر پکڑلیا اور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا تو وہاں پھیلی درندگی دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔پولیس نے موقعۂ واردات سے قتل میں استعمال شدہ چاقو اور خون میں ڈوبی ہوئی پلیٹ اور چٹنی بھی برآمد کی ہے۔