Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامع مسجد کے قریب بم دھماکہ معاملے میں یاسین بھٹکل نامزد

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کی ایک عدالت نے جامع مسجد کے قریب 2010ء میں ہوئے دہشتگردانہ حملے سے متعلق 2مقدمات میں انڈین مجاہدین کے یاسین بھٹکل کو ملزم قرار دیدیا ہے ۔ عدالت نے اس معاملے میں استغاثہ کی گواہی کیلئے 23اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما نے بھٹکل کو ملزم قراردیا ۔یاد رہے کہ 19ستمبر 2010ء کو موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کی تھی جس میں 2تائیوانی شہری زخمی ہوئے تھے۔ اسی دن ایک لاوارث کار میں دھماکہ بھی ہوا تھا ۔ پولیس نے آئی ایم کے سرغنہ یاسین بھٹکل اور اس کے معاون ریاض بھٹکل اور اقبال بھٹکل کو گرفتار کیا تھا۔

شیئر: