Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ ہریانہ کا استعفیٰ دینے سے انکار

نئی دہلی۔۔۔۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے گرمیت کے معاملے میں ریاستی حکومت کی جانب سے بروقت مناسب کارروائی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب علاقے میں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ اس معاملے کی رپورٹ بی جے پی صدر کو بھیج دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں ریاستی حکومت نے انتہائی صبرو تحمل سے کام لیا اور عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی۔گرمیت کو سزاسنائے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی میں درجنوں افراد کی ہلاکت پر اپوزیشن کی طرف سے استعفے کے مطالبے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔ استعفیٰ مانگنے والے استعفیٰ مانگتے ہی رہتے ہیں۔کھٹر نے اس بات کی وضاحت کی کہ بی جے پی کا گرمیت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا اور بی جے پی کیلئے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

شیئر: