Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یقین نہیں آتا میدان عرفات میں کھڑا ہوں، نذیر احمد

عرفات.... معمر پاکستانی حاجی کی مراد برآئی۔ گاﺅں میں حلوائی کا کام کرنے والے نذیر احمد برسوں سے رقم جمع کر رہا تھا، بالاخر اس برس اسکا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر احمد نے بتایا کہ وہ اس برس اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے آیا ہے ۔ برسوں سے یہ خواہش تھی کہ کب اس دیارِ مقدس میں حاضری کی سعادت نصیب ہو تی ہے اور کب ہم فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے یہاں پہنچ سکیں گے ۔نذیر احمد نے آبدیدہ آنکھوں سے کہاکہ یہ خوشی کے آنسو ہیں ۔ میری برسوس سے خواہش تھی کہ حج کی سعادت حاصل کروں ۔ مملکت آنے کےلئے لاکھوں روپے درکار تھے جس کےلئے برسوں پہلے سے میں نے رقم جمع کر نا شروع کر دی تھی ۔ گزشتہ برس میرے پاس مطلوبہ رقم جمع ہو گئی تو میں نے حج کےلئے درخواست دی جس میں اس برس میرا نام نکل آیا اور میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس برس فریضہ حج ادا کرنے آ گیا ہوں ۔ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ارض مقدس آ کر اس بات کا یقین نہیں آتا کہ ہم یہاں پہنچ گئے ہیں اور آج حج کا رکنِ اعظم ”وقوف عرفہ“ ادا کررہا ہوں ۔ 

شیئر: