Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں حاجی عرفات سے مزدلفہ روانہ

عرفات: لاکھوں فرزندان اسلام نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیا اور سورج غروب ہونے کے بعد مزدلفہ روانہ ہوگئے۔وہاں پہنچ کر مغرب اور عشاءکی نماز جمع تاخیر ادا کریں گے ۔ مشعر الحرام میں دعا کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے منی روانہ ہوں گے۔ وزارت حج وعمرہ کے منصوبے کے مطابق معمر اور بزرگ حاجیوں کو آدھی رات مزدلفہ میں گزارکر منی روانہ کیا جائے گا۔سنت طیبہ کے مطابق حاجی مزدلفہ کنکریاں بھی چنیں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: