Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کا نیا موبائل لانچ کر دیا گیا

ایل جی نے آئی فون اور گلیکسی کی ٹکر کا وی 30 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ 6 انچ کی اسکرین اور 1440×2880 ایچ ڈی ڈسپلے کا حامل یہ فون ایل جی کا بہترین اسمارٹ فون ہے۔ اس کی ریم 4 جی بی کی ہے۔ اس میں دو بیک اور ایک فرنٹ کیمرہ ہے۔بیک کیمرہ 16 میگا پکسل کے آرڈینری اور 13 میگا پکسل کے وائڈ اینگل کے ساتھ اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ایک شوٹ میں 120 ڈگری یعنی سیمی پیناروما تصاویر لینے کی بھی اہلیت رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ سیلفی کے شوقین افراد کے لئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ فلٹرز کے ساتھ موجود ہے۔ یہ 4 کے ویڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ اسکی بیٹری 3300 میگا واٹ آورز کی ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم بھی موجود ہے۔فون کو آئی ایف اے ٹیکنالوجی شو کے موقع پر لانچ کیا گیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: