Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

77انچ کا وال پیپر ٹی وی

سیول۔۔۔۔ایل جی نے 77انچ کا وال پیپر ٹی وی تیار کیا ہے جس کی موٹائی صرف ایک انچ کا پانچواں حصہ ہے۔ یہ اتنا ہلکا ہے کہ اسے دیوار پر صرف مقناطیس کی مدد سے لٹکایاجاسکتا ہے۔ تاہم اس کی قیمت 20ہزار ڈالر ہے۔ کمپنی نے لاس ویگاس میںہونیوالی نئی اشیاء کی نمائش میں اسے پیش کیا ہے۔ ایل جی نے اسمارٹ ہوم اپلائنسز اور گھروں اور دفتروں میں کام کیلئے روبوٹ بھی پیش کئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ جب اسے دیوار پر لٹکایا جاتا ہے تو یہ ایک وال پیپر نظر آتا ہے اور اس سے دیوار کی خوبصورتی بھی اجاگر ہوتی ہے۔ اس میں وائی فائی، وڈیو اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ڈولبی ساؤنڈ سسٹم بھی ہے تاہم ڈیلرز نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور بہت کم لوگ ہی اسے خرید پائیں گے۔پکچر کوالٹی زبردست ہونے کی وجہ سے اسے دیکھنے میں لطف آتا ہے۔دریںاثناء کمپنی نے اسمارٹ ویکیوم بھی پیش کیا جسے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اسے آس پاس کی کون سی چیزیں اٹھانا ہے اور اگر انسان راستے میں آجائے تو بڑے پیار سے آواز نکالتا ہے کہ سائڈ پر ہوجاؤ۔ اسمارٹ واشر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو خود ہی اندازہ لگاتا ہے کہ پلیٹ یا پتیلی میں کتنی گندگی ہے۔

شیئر: