سونی نے دو نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ایکس زی ون اور ایکس زی ون کامپیکٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔ یہ دونوں فونز سونی ایکسپیریا ایکس زی کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں۔سونی ایکس زی ون کی اسکرین 5.2 انچ کی ہے جسے ایچ ڈی آر سپورٹ بھی حاصل ہے جبکہ ایکس زی ون کامپیکٹ کا ڈسپلے 4.6 انچ کا ہے۔دونوں اسمارٹ فونز میں فور جی بی ریم دی گئی ہے۔ ایکس زی ون میں 64 جی بی اسٹوریج ہے جبکہ دوسرے فون میں 32 جی بی دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ دونوں میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہے۔ سونی نے دونوں فونز میں 19 میگا پکسل کا موشن آئی کیمرہ دیا ہے۔یہ اینڈرائیڈ کے نئے ورژن اوریو کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان میں تھری ڈی اسکینگ موڈ، برسٹ موڈ اور فیس ڈیٹیکشن جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہیں۔ ان فونز کو برلن میں یکم ستمبر سے شروع ہونے والی آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش سے قبل متعارف کرایا گیا ہے تاہم ابھی ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا ۔