مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا موسم ابر آلود
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا موسم آج ابر آلود رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، طائف، ہدا اور شفا میں حد نگاہ متاثر ہوگی۔ دوپہر12بجے سے رات9بجے تک بارش کی توقع ہے۔منی میں درجہ حرات 30سے 39سینٹی گریڈ تک رہے گی۔