اب تک2489حاجیوں کے آپریشن ہوئے
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں وزارت صحت کے اسپتالوں میں اب تک 2489 حاجیوں کے مختلف آپریشن ہوچکے ہیں۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 21حاجیوں کا دل کا آپریشن کیا گیاجبکہ11حجنوں کے ہاں ولادت ہوئی۔ مقدس شہروں میں وزارت صحت کے اسپتال اور صحت مراکز تمام حجاج کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔