الباحہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک
اتوار 13 اپریل 2025 10:44
’محکمہ ٹریفک نے ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز بنی سار روڈ پرہوا جب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوگئی اورٹکر کی شدت سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں تاہم ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوچکا تھا۔
محکمہ ٹریفک نے ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتایا ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’لاش قریبی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے‘۔