Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی حکومت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دیدی

  لاہور...وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو میں کرپشن کی تردید پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی عوام اور حکومت کی نظر میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے۔ قبل ازیںپاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر لی جیان زاو نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کرپشن الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی چینی کمپنی کے ذریعے ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں شہباز شریف کے رشوت لینے کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہاکہ چینی کمپنی یابیٹ پاکستان میں آپریٹ نہیں کر رہی۔ اس نے حکومت کو دھو کہ دینے لئے جعلی خطوط پیش کئے۔ چینی حکومت اس کمپنی کے خلاف ایکشن لے چکی ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے الزام لگایا تھا کہ چائینیز ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں چینی کمپنی یابیٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب نے مبینہ طور پر رشوت حاصل کی۔

 

شیئر: